ملک کے بیشتر حصوں میں بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا اور
موسم ٹھنڈا ہو گیا ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف
علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم سرد ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔واضح رہے کہ
محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز ملک کے بیشتروسطی /جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنےجبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز
ملک کے بیشتروسطی /جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوامیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر اوربالائی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔