in

اے ٹی ایم استعمال کرنیوالے ہو جائیں ہو شیار بڑا ح ملہ۔۔۔ کروڑوں روپے کا صفایا کر دیاگیا

ہیکرز نے لاہور میں سلک بینک کی اے ٹی ایمز ہیک کرکے لاکھوں روپے چوری کر لیے۔

ہیکرز نے 7فروری کے روز سلک بینک کی 14اے ٹی ایم مشینوں پرسائبر ح ملہ کیا

اور انہیں ہیک کرکے ان میں رکھی گئی رقم چوری کر لی۔ ذرائع نے اس واردات کی تصدیق کرتے

ہوئے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ہر اے ٹی ایم کو موقع پر پہنچ کر ہیک کیا۔ ایف آئی اے اور پولیس کو اس واردات کی رپورٹ کر دی گئی ہے۔جنہوں نے تحقیقات شروع
کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان 14اے ٹی ایم مشینوں سے ہیکرز نے کل کتنی رقم چوری کی ہے۔ تاہم نومبر 2021ءمیں ایسی ہی ایک اور واردات ہوئی تھی جس میں ہیکرز نے نیشنل

بینک آف پاکستان کی پنڈی بھٹیاں برانچ کی اے ٹی ایم ہیک کرکے اس میں سے 58لاکھ روپے چوری کر لیے تھے۔ اس واردات کے متعلق بتایا گیا تھا کہ ہیکرز نے ایک ڈیوائس لگا کر اے ٹی ایم کو ہیک کیا، جس سے اے ٹی ایم کی نوٹوں والی ٹرے باہر نکل آئی اور ہیکرز تمام رقم لے کر رفوچکر ہو گئے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اب لوگ دھوپ کو ترسیں گے، بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گااور کتنے دن جاری رہے گا؟

بھیڑئے اور شیر جیسا بننے میں کیا فرق ہے، ترک اپنی اولاد کو شیرکی بجائے بھیڑئیے جیسا کیوں بنانا چاہتے ہیں ؟