in

اگر کوئی بینک آپ کو نیا گھر بنانے کے لیے قرضہ دینے سے انکار کرے تو ۔۔۔۔۔۔ حکومت نے طریقہ کار بتا دیا

اگر کوئی بینک آپ کو نیا گھر بنانے کے لیے قرضہ دینے سے انکار کرے تو آپ نے پھر یہ کام کرنا ہے۔۔۔۔۔۔ حکومت نے طریقہ کار بتا دیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک )گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا ہے کہ ہوم فنانس سے متعلق کوئی بھی
بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو ہماری ہیلپ لائن پر

رابطہ کریں۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ آسان شرائط پر لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں۔اس حوالے سے تمام بینکوں کو احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے ہوم فنانس کے حوالے سے ملک میں موجود اپنے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔ اگر کوئی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو اسٹیٹ بینک کی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیا جائے، یہ عوام کی سہولیات کے لیے ہی بنائے ہیں۔فوری طور پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف کی ناساز

طبیعت کے باعث کوروناٹیسٹ کروایا گیا جس کا نتیجہ منفی آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اللہ کا شکر ہے مریم بی بی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ شاید کوئی انفیکشن ہوگیا جس کا علاج جاری ہے۔۔ ان کی جلد صحتیابی کیلئے بہت ساری

دعائیں ۔“یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیاگیاہے جس کی رپورٹ کاانتظار کیا جارہا ہے۔ترجمان ن لیگ کا کہناتھا کہ کہ ڈاکٹروں نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے،مریم نواز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اب ہفتے میں کتنے دن مارکیٹیں بند ہوں گی؟ شیڈول میں پھر تبدیلی کر دی گئی

سیف علی خان نے مذہب کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا، سب کو ہلا کر رکھ دیا