in

آزادکشمیرالیکشن ،تحریک انصاف نے میدان مارلیا،کتنی نشستیں حاصل کیں ،غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج آگئے

مظفرآباد(ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔ پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔ایل اے 16 باغ کے نتائج روک دیے گئے۔ چار پولنگ اسٹیشن

پردوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا۔حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 14233 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 4609 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام پولنگ اسٹیشن غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 21799 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف 15583 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے علی شان چودھری 9777 ووٹ لے کر آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کےمقصود احمد خان 3947 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےچودھری انوارالحق 1027 ووٹ لےکر آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کےچودھری طارق فاروق 641 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے8 کوٹلی 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق پی ٹی آئی کے ظفر اقبال ملک 18321 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ملک محمد نوازنے 11900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 24276 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم کانفرنس سے سردار نعیم خان 19484 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج آگئے، جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چودھری محمد یاسین 9562 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے ملک محمد یوسف نے 9376 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے چودھری محمد اخلاق 23063 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ نصیراحمد خان نے 21678 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر رہے۔حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری محمد یٰسین 21527ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد ریاست خان نے 20080 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے نثار انصر ابدالی 23448 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 17468 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آگئے، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے تنویر الیاس 19825ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضیا قمر نے 14558ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے 167پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمر زمان خان 2256 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 2145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی 1 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 19 پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار عامر الطاف خان 13413 ووٹو۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مریم کی طبیعت بگڑ گئی اور۔۔۔۔ہسپتال میں کیاہوا؟انتہائی افسوسناک خبرآگئی

صرف ایک مرتبہ چارج پر 1200 کلومیٹر تک سفر الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری