in

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )جمعه کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں

میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شام/

رات میں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت:تربت، لسبیلہ،بھکر اورڈی آئی خان میں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات والوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی بڑھ جائے گی تاہم مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات

کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں رات اورصبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز میں شہرمیں سردی بڑھ
جائیگی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔دوسری جانب ملک کے

بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورگرم رہیگا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کیبیشترعلاقوں میں کہیں موسم خشک توکہیں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیراورگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان ہے۔خیال رہے گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک بار پھر حکومت نے چھٹیاں بڑھا دی۔۔بچوں کی موجیں اب صرف کتنے دن سکول جانا ہو گا؟نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

مزدور کی کم از کم تنخواہ اب 20 یا 22 نہیں۔۔ بلکہ کتنے ہزار روپے ہو گی؟ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا