انا للہ وانا الیہ راجعون! سابق کرکٹر اظہر محمود کے گھر سے افسوسناک خبر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر اظہر محمود کے والد انتقال کرگئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہر محمود نے اپنے والد کے
انتقال کی خبر دی ۔انہوں نے قرآنی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کے پاس لوٹ کر
جانا ہے‘۔اظہر محمود نے لکھا کہ ’میرے پیارے والد محمد اسلم ساغر کا انتقال ہوگیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد اور مرحوم والدہ
دوبارہ سے (عالم ارواح) میں ایک ہوجائیں گے۔انہوں نے اپنے والد کے لیے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سب سے دعاوں کی اپیل کی۔ رپورٹ کے مطابق اظہرمحمود کے والدکی تدفین کل اسلام آبادمیں ہوگی۔