پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال کے پہلے ماہ سرانجام پائی،
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیوز وائرل ہورہی جس میں بتایا کہ شوہرآریز سے پہلے کس نے شادی کے لئے پرپوز کیا
تھا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبابخاری نے متعدد سپرہٹ ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے
جوہر دکھاتے لوگوں کو اپنا گروید بنایا، سوشل میڈیا پر اکثر ان کی شوہر کے ساتھ تصاویر یا کسی شو میں شرکت کی ویڈیوز وائرل ہورہی
ہیں، اداکارہ کی مزید ویڈیوز منظرعام پرآئی جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ آریز سے پہلے مجھ کافی لوگوں نے شادی کی پیشکش کی۔اداکارہ نے بتایا
کہ میں ان کو یہ کہتی تھی جا کے پوچھو،ہاں کرلیں گے، اور مجھے پتہ ہوتا تھا کہ آگے میرے امی، ابو بیٹھے ہیں اور کوئی بات ہوگی۔اداکارہ حبا بخاری نے اپنے شوہر کے بارے بات کرتے دلچسپ انکشاف کیا کہ میں اور آریز ڈرامے کے سیٹ پر کام کررہے تھے جہاں مجھے آریز نے شادی کے لئے پرپوز کیا، وہ مجھے دیکھ رہے تھے میں ان سے نہیں کریں پھر انہوں نے نہیں دیکھا۔حبا نے بتایا کہ مجھے شادی کے لئے کہا تو میں کہا ہاں ٹھیک ہے امی، ابو سے پوچھ لو، مزید بتاتے کہا اگر ہم نے اس بات آگے چلایا تو شادی پر ہی ختم ہوگی۔